ہفتہ , 20 اپریل 2024

جسے بزدار حکومت کی کارکردگی پسند ہے وہ PTI کو ووٹ دے، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار حکومت کی 4 سال کی کارکردگی پسند ہے تو پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کو ووٹ دیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آپ کو لگتا ہے کہ حکومت قیمتوں پر نظر رکھے، سستا آٹا اور چینی دے تو ن لیگ کو ووٹ دیں۔

انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ سڑکوں، اسپتالوں، اسکولوں کی تعمیر اور دیکھ بھال کرے تو ن لیگ کو ووٹ  دیں۔

مفتاح اسماعیل کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ حکومت آپ کے محلے کو صاف ستھرا رکھے، تو ن لیگ کو ووٹ دیں۔

واضح رہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ پولنگ جاری ہے، صبح 8 بجے شروع ہونے والا ووٹنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

20 صوبائی حلقوں میں 175 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو رہا ہے، آج کے ضمنی انتخابات ن لیگ اور تحریکِ انصاف کی مقبولیت کا امتحان بھی ہیں۔

پنجاب کی پگ کا فیصلہ آج ہو جائے گا، مسلم لیگ ن کو حمزہ شہباز کی وزارتِ اعلیٰ برقرار رکھنے کے لیے مزید 9 نشستوں کی ضرورت ہے، جبکہ پی ٹی آئی مزید 13 نشستوں کی خواہش مند ہے۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …