اتوار , 25 ستمبر 2022

تمام ووٹرز اپنی پسند کے امیدوار کو ووٹ دیں: ترجمان الیكشن کمیشن

ترجمان الیكشن کمیشن نے کہا ہے کہ تمام ووٹرز اپنی پسند کے امیدوار کو ووٹ دیں۔

ترجمان الیكشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے ہدایت کی ہے کہ کسی سویلین کے خلاف انتقامی کارروائی نہ کی جائے۔

ترجمان الیكشن کمیشن نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر نے یہ ہدایات چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب کو دی ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ انتقامی کارروائی کرنے کی صورت میں الیکشن کميشن سخت ایکشن لے گا۔

چیف الیکشن کمشنر نے ہدایت کی کہ پولنگ صاف شفاف بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیےجائیں۔

یہ بھی دیکھیں

سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھانے کے بعد اسحاق ڈار بطور وزیر خزانہ حلف اٹھائیں گے

اسلام آباد: لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف …