جمعرات , 25 اپریل 2024

پاکستان MSA نے ایرانی ماہی گیروں اور کشتی کو بچالیا، کراچی منتقل

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے عملے نے کھلے سمندر میں ایک ہنگامی کارروائی کرکے ایرانی ماہی گیروں اور ان کی کشتی کو بچا کر انہیں کراچی منتقل کر دیا۔

ترجمان ایم ایس اے کے مطابق 15 جولائی 22 کو پی ایم ایس اے ہیڈ کوارٹر میں قائم میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر کو ایرانی ماہی گیر کشتی ’’ال عثمانی‘‘ کی طرف سے ایک ہنگامی کال موصول ہوئی جس میں عملے کے 6 ارکان موجود تھے۔ انجن فیل ہونے اور سمندر میں طغیانی کی وجہ سے کشتی ہنگامی صورتحال سے دوچار تھی۔

پاکستان MSA نے ایرانی ماہی گیروں اور کشتی کو بچالیا، کراچی منتقل
میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر نے فوری طور پر کال کاجواب دیا اور فوری اقدام کے طور پر اسی علاقے میں موجود تجارتی جہاز ’’IVS SWINLEY FOREST‘‘ کو کشتی کے قریب رہنے اور مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

پاکستان MSA نے ایرانی ماہی گیروں اور کشتی کو بچالیا، کراچی منتقل
ترجمان کے مطابق ساتھ ہی پی ایم ایس اے کے جہاز بسول کو ریسکیو آپریشن کے لیے روانہ کیا گیا۔ پی ایم ایس ایس بسول کے اسٹاف نے پھنسی ہوئی کشتی ’’ال عثمانی‘‘ تک پہنچنے پر عملے کو ابتدائی طبی امداد اور خوراک فراہم کی، کشتی کو ڈی فلڈ کیا اور اسے جہاز کے ساتھ باندھ لیا۔ کشتی کو عملے کے ساتھ بحفاظت کراچی بندرگاہ تک پہنچا دیا گیا۔

پاکستان MSA نے ایرانی ماہی گیروں اور کشتی کو بچالیا، کراچی منتقل
کامیاب ریسکیو آپریشن پی ایم ایس اے کی طرف سے پہلے کی گئی دو بین الاقوامی سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کی کوششوں کے بعد سامنے آیا ہے جس میں ایک عمانی ماہی گیر کی کشتی کے ساتھ دو عملہ کے ارکان اور سری لنکا کی ماہی گیر کی کشتی کے عملہ کے پانچ ارکان شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق پی ایم ایس اے تمام بحری جہازوں کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …