بدھ , 24 اپریل 2024

ن لیگ کے 2 سے 3 مزید ایم پی ایز استعفیٰ دینے والے ہیں: شاہ محمود قریشی

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ن لیگ کے ایک ایم پی اے نے استعفی دے دیا ہے جبکہ ن لیگ کے دو سے تین مزید ایم پی ایز استعفیٰ دینے والے ہیں۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسمبلی میں اس وقت دونوں جماعتوں کے اراکین برابر ہیں، اب ضمنی الیکشن میں جس کا پلڑا بھاری ہوگا پنجاب اس کا ہوگا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو سرکاری وسائل کے استعمال کا جائزہ لینا چاہیے، دو سے تین پولنگ اسٹیشنوں پر شکایات موصول ہوئی ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ بارش نہ ہو تو اچھا ٹرن آؤٹ رہے گا، ووٹرز جلد از جلد پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچ کر ووٹ کاسٹ کریں، اس وقت پولنگ پُرامن طور پر جاری ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ ن لیگ کے جلسہ میں سرکاری وسائل استعمال ہوئے، میں کسی پر بلاوجہ الزام نہیں لگاؤں گا، ضلعی انتظامیہ غیرجانب دار ہے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ کون جیت رہا ہے اس وقت یہ بات کہنا قبل از وقت ہے، پنجاب کی صورتحال میں تبدیلی آئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …