جمعہ , 19 اپریل 2024

کراچی میں آج اور کل گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی،حیدرآباد، ٹھٹھہ،بدین میں آج اور کل گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

عالمی ماہر موسمیات جیسن نکولس کا کہنا ہے کہ شمالی بحیرہ عرب میں ڈپریشن موجود ہے، آج امکان ہے کہ اس ڈپریشن کا رخ مغرب کی جانب ہوجائے۔

جیسن نکولس نے بتایا کہ آج اور کل پاکستان کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں بارش کا امکان ہے جبکہ اومان کے مشرقی حصے میں آج اور کل کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ ٹراپیکل سائیکلون وارننگ سینٹر اس سسٹم کا جائزہ لے رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی بحیرہ عرب اور گلف آف کچ پر ڈپریشن موجود ہے، یہ ڈپریشن شمال مغرب کی جانب آہستہ سے 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ڈپریشن کے گرد ہواؤں کی رفتار 50 سے 55 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، یہ کراچی کے جنوب مشرق سے 270 کلومیٹر جبکہ ٹھٹھہ سے 220 کلومیٹر دور موجود ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ سسٹم شمال مغرب کی جانب بڑھتا رہے گا، ڈپریشن مغرب کی طرف حرکت کرتے ہوئے عمان کے ساحل پر جائے گا۔

ذرائع محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں بھی آج اور کل گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، آئندہ دو سے تین روز تک سمندر ناہموار رہے گی، سندھ اور بلوچستان کے ماہی گیر کل تک سمندر میں جانے سے گریز کریں۔

یہ بھی دیکھیں

عید کے دوسرے روز پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار

لاہور، اسلام آباد: عید کے دوسرے روز پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم …