ہفتہ , 20 اپریل 2024

حب ڈیم مکمل 339 فٹ بھر گیا

سندھ بلوچستان میں بارشوں کے بعد کراچی کو پانی سپلائی کرنے والا حب ڈیم مکمل بھر گیا ہے۔

جی ایم واپڈا عامر مغل نے بتایا ہے کہ حب ڈیم مکمل 339 فٹ بھر گیا ہے، ڈیم کا اضافی پانی حب ندی کے راستے سمندر میں گر رہا ہے۔

عامر مغل کا کہنا ہے کہ حب ڈیم میں تین سال کا پانی ذخیرہ بھر چکا ہے، ندی میں مزید پانی روکنے کیلیے منصوبہ بنایا جا سکتا ہے۔

واپڈا ذرائع کے مطابق حب ندی کے کنارے آباد لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

حب ڈیم اور ندی کے اطراف سیکورٹی اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں، غیر متعلقہ افراد کو ڈیم اور ندی کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہے۔

اس سے قبل ڈیم 2007 اور 2020 میں بھرا تھا۔

گزشتہ روز کمشنر قلات، ڈپٹی کمشنر لسبیلہ اور ایکسین ایر گیشن نے حب ڈیم کے دورے میں اسپیل وے کا جائز ہ لیا تھا

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …