جمعرات , 25 اپریل 2024

پاکستان: کورونا سے کُل اموات 30 ہزار 440 ہو گئیں

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 51 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 85 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 605 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،مزید 429 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔

پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 440 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 46 ہزار 252 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 10 ہزار 177 زیرِ علاج مریضوں میں سے 173 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 15 لاکھ 5 ہزار 635 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 21 ہزار 233 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 92 لاکھ 99 ہزار 766 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 لاکھ 82 ہزار 382 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 27 کروڑ 95 لاکھ 55 ہزار 528 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں، 12 کروڑ 82 لاکھ 75 ہزار 677 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے جبکہ 3 کروڑ 13 لاکھ 88 ہزار 655 افراد بوسٹر ڈوز لگوا چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 87 ہزار 827 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 8 ہزار 144 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 5 لاکھ 10 ہزار 241 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 582 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 20 ہزار 466 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 6 ہزار 325 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 36 ہزار 831 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 1 ہزار 27 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 43 ہزار 460 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 793 مریض وفات پا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں اب تک 35 ہزار 652 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 378 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 11 ہزار 775 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 191 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …