ہفتہ , 1 اکتوبر 2022

حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہے، مسعود خان

واشنگٹن میں سفیر پاکستان مسعود خان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہے۔

سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے مسعود خاننے کہا کہ پاکستانی اسٹارٹ اپس اور ٹیک سیکٹر تیزی سے ترقی کر رہے ہیں۔

مسعود خان نے کہا کہ پاکستانی نژاد امریکی پاکستان میں کاروبار دوست پالیسیوں سے فائدہ اٹھائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹارٹ اپس اور ٹیک سیکٹر کی ترقی نے سرمایہ کاری کیلئے بےشمار معاشی مواقع پیدا کیے ہیں۔

سفیر پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ بین الاقوامی سرمایہ کار پاکستانی اسٹارٹ اپس کی طرف راغب ہورہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

گندم سستی ہونے پر آٹا کی قیمتوں میں نمایاں کمی

لاہور: ملک بھر میں گندم کی قیمتوں میں کمی کے باعث آٹا کی قیمتوں میں …