بدھ , 28 ستمبر 2022

آگے بڑھنے کا واحد راستہ منصفانہ الیکشن ہیں، عمران خان

سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آگے بڑھنے کا واحد راستہ قابل اعتماد الیکشن کمیشن کی زیرنگرانی آزاد اور منصفانہ انتخابات کا انتظام ہے۔

ضمنی انتخاب میں واضح کامیابی کے بعد اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا تھاکہ کوئی بھی دوسرا راستہ سیاسی غیر یقینی اور معاشی افراتفری کی جانب لے جائے گا۔

عمران خان نے پی ٹی آئی کارکنوں اور ووٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ووٹرز نے صرف (ن) لیگ کے امیدواروں کو نہیں بلکہ پوری ریاستی مشینری، پولیس ہراسمنٹ اور متعصب الیکشن کمیشن کو بھی شکست دی ہے۔

انہوں نے کامیابی پر اتحادیوں مسلم لیگ (ق)، ایم ڈبلیو ایم اور سنی اتحاد کونسل کا بھی شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی دیکھیں

آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ وزیراعظم کریں، بلاول

نیویارک:وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تقرری کا …