ہفتہ , 20 اپریل 2024

کراچی سمیت مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے آج بھی ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ اور بدین میں بادل برس سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں بھی کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی۔

شہر قائد میں تیز بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ کچھ علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی

یہ بھی دیکھیں

عید کے دوسرے روز پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار

لاہور، اسلام آباد: عید کے دوسرے روز پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم …