جمعہ , 19 اپریل 2024

صیہونی ریاست کی ویب سائٹوں پر پھر سائبر حملے

وزارت صحت سمیت غاصب صیہونی ریاست کے متعدد اداروں کی ویب سائٹ پر سائبر حملوں کی خبریں ملی ہیں۔

فلسطین انفارمیشن سینٹر کے مطابق، عبری زبان میں شائع ہونے والے اخبارات و جرائد نے اسرائیلی وزارت صحت کی ویب سائٹ ہیک کر لیے جانے کی تصدیق کی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سائبر حملوں کی وجہ سے اسرائیلی وزارت صحت کی آن لائن خدمات معطل ہوگئی ہیں۔
اسرائیل کی کورونا کنٹرول کمیٹی کا کہنا ہے کہ سائبر حملے کی وجہ سے تل ابیب آنے والے مسافروں کے لیے آن لائن ویری فیکیشن کی سہولت معطل ہو گئی ہے۔
اسرائیلی وزارت صحت نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اس کی ویب سائٹ بیرونی دنیا کی دسترس سے خارج اور صرف انٹرنل آئی پیز پر کام کر رہی ہیں۔
پچھلے چند ہفتے کے دوران اسرائیل کے اہم اداروں پر کئی بار سائبر حملے ہو چکے ہیں۔ ایک ہفتے قبل صیہونی حکومت کی بلدیہ کے نظام پر سائبر حملے ہوئے تھے جس سے صیہونی بلدیہ کا مالیاتی نظام اور شہری خدمات کا نظام بری طرح متاثر ہوا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …