منگل , 23 اپریل 2024

چین نے مزید دو سیٹیلائٹ خلا میں روانہ کئے

چین نے دو جدید ترین کمرشل ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ خلا میں روانہ کئے ہیں۔

چین دو ہزار پچیس تک اپنے اٹھائس سیٹیلائٹ کی مدد سے تجارتی مقاصد کے لئے خلا میں جدیدترین ریموٹ سینسنگ سسٹم بنانے کی تیاری میں ہے جسے وہ مختلف شعبوں میں بہتر معلومات فراہم کرنے کے لئے استعمال کرے گا۔

مہر نیوز نے چینی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے اپنے دو سیٹیلائٹ Siwei 03 اور Siwei 04 کو Long March-2C راکٹ کے ذریعے طے شدہ مدار تک کامیابی کے ساتھ پہنچا دیا۔

ان سیٹیلائٹس سے تھری ڈی میپنگ اور ڈیجیٹل ایگریکلچر جیسے مختلف شعبوں میں مدد لی جائے گی۔

اس منصوبے کے تحت پہلے سیٹیلائٹ Siwei 01 اور Siwei 02 انتیس اپریل کو خلا میں بھیجے گئے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …