جمعرات , 25 اپریل 2024

یورپ امریکی تیل کا سب سے بڑا خریدار

یورپ ایشیا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے امریکی تیل کا سب سے بڑا خریدار بن گیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی نے بلومبرگ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکی اعداد و شمار کے مطابق یورپی ملکوں نے گذشتہ پانچ مہینوں کے دوران امریکہ سے دو سو تیرہ اعشاریہ ایک ملین بیرل تیل درآمد کیا ہے۔اس طرح یورپ نے ایشیا کو  پیچھے چھوڑ دیا ہے جس نے اس عرصے کے دوران ایک سو اکیانوے اعشاریہ ایک ملین بیرل تیل امریکہ سے درآمد کیا ہے۔

گذشتہ چھے برسوں میں یہ پہلی بار ہے کہ یورپی ملکوں نے ایشیائی ملکوں سے بھی زیادہ امریکی تیل درآمد کیا ہے جس کی وجہ یوکرین کی جنگ اور روس کے خلاف یورپ و امریکہ کی پابندیوں کی بنا پر روسی تیل کی برآمدات کے طریقے میں رونما ہونے والی تبدیلی ہے۔ البتہ روسی تیل کے بائیکاٹ سے امریکی تیل کو روسی تیل کا متبادل نہیں بنایا جا سکتا اور ماہرین کا کہنا ہے کہ یورپ، مستقبل میں روسی تیل و گیس سے دوری اختیار کرکے ایشیائی ملکوں سے تیل و گیس کی زیادہ سے زیادہ خریداری پر مجبور ہو جائے گا۔

توانائی امور کے ایک ماہر جاناتھن لیچ کا کہنا ہے کہ روس کے خلاف عائد کردہ پابندیوں کی بنا پر یورپ کو مستقبل میں یومیہ سات لاکھ بیرل سے زائد تیل کی قلت کا سامنا کرنا پڑ جائے گا اور اسے اس کمی کو پورا کرنے کے لئے دیگر منڈیوں کو تلاش کرنا ہو گا۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …