ہفتہ , 20 اپریل 2024

دعا زہرا کو بازیاب کرالیا گیا ہے: خاتون یوٹیوبر کا دعویٰ

دعا زہرا کے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ انہیں ایک بار پھر بازیاب کروالیا گیا ہے ۔

سوشل میڈیا پر پنجاب کے رپورٹرز اور یوٹیوبرز کی مختلف ویڈیوز گردش کررہی ہیں جس میں دعا زہرا کی بازیابی سے متعلق دعویٰ کیا گیا ہے۔

حارث بھٹی نامی صحافی نے دعویٰ کیا کہ دعا کو بازیاب کروالیا گیا ہے اور جلد ہی انہیں ٹرائل کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

دوسری جانب دعا کے سسرال جاکر ان کے رہن سہن سے متعلق انکشاف کرنے والی یوٹیوبر عظمیٰ کا بھی کہنا ہے کہ دعا زہرا کو بازیاب کروالیا گیا ہے اور وہ اب محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

یوٹیوبر نے دعویٰ کیا کہ دعا زہرا آج سے ڈیڑھ دن پہلے سکھر میں تھی جہاں سے انہیں بازیاب کروالیا گیا ہے اور جلد ہی انہیں عدالت میں پیش بھی کردیا جائے گا جس کے بعد دعا اپنے والدین سے مل پائے گی۔

یوٹیوبر کے مطابق ظہیر کو فی الحال گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے کیوں کہ اس کی فیملی نے تعلقات کی بنا پر ظہیر کو ادھر ادھر کردیا ہے لیکن دعا اب محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز دعا زہرا کیس میں مہدی کاظمی کے وکیل جبران ناصر کا بھی کہنا تھا کہ ظہیر احمد کو کسی بھی وقت گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

جبران ناصر نے جیو ڈیجیٹل سے گفتگو کے دوران دعا زہرا کے شوہر ظہیر احمد کو مفرور قرار دیتے ہوئے دعا کی جلد از جلد بازیابی کا مطالبہ کیا تھا

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …