جمعرات , 25 اپریل 2024

کراچی: آئندہ 2 روز میں ہلکی بارش کا امکان

شہرِ قائد میں آئندہ 2 روز کے دوران موسم ابر آلود، ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں اس دوران درجۂ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا اور جنوب مغرب سے ہوائیں بھی چلتی رہیں گی۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی بحیرۂ عرب میں موجود ہوا کا کم دباؤ عمان کی جانب بڑھ گیا ہے، سندھ کے بیشتر حصوں میں آئندہ 3 سے 4 دن موسم خشک رہے گا۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ دادو اور قمبر شہداد کوٹ میں گرج چمک کے ساتھ آج ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ ساحلی شہروں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 89 فیصد رہا

یہ بھی دیکھیں

عید کے دوسرے روز پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار

لاہور، اسلام آباد: عید کے دوسرے روز پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم …