جمعہ , 23 فروری 2024

ایران عراق دوستی، عید غدیر کے موقع پر 50 ہزار ایرانی زائرین کیلئے ویزا فری

ایران کی وزارت داخلہ کے سیکیورٹی امور کے معاون نے کہا ہے کہ 50 ہزار ایرانی زائرین عراق میں زیارات مقدسہ کیلئے جائیں گے تاہم ان کا ویزا فری ہوگا۔

ایران کی وزارت داخلہ کے سیکیورٹی امور کے معاون سید مجید میراحمدی نے ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عراق کی وزارت داخلہ کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی رو سے ایران کے 50 ہزار زائرین عید غدیر کے موقع پر سرحدی گذر گاہوں سے عراق میں زیارات مقدسہ بالخصوص نجف کیلئے جا سکیں گے اور ان کا ویزا مفت ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ محرم اور صفر کے مہینوں میں ایرانی زائرین کی تعداد بہت زیادہ ہو گی۔

واضح رہے کہ 18 ذی الحجه 1443 ہجری قمری مطابق 18 جولائی 2022 بروز پیر عید غدیر ہے یہ وہ دن ہے جب پیغمبر اکرم (ص) نے خدا کے حکم پر حجت الوداع سے واپسی پر غدیر خم کے مقام پر ایک لاکھ سے زیادہ صحابہ کرام کے مجمع میں اپنے بعد حضرت علی کرم اللہ وجہہ کو مسلمانوں کے مولا اور سرپرست بنانے کا اعلان کیا،

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …