بدھ , 28 ستمبر 2022

شجاعت کا ووٹ کس کا؟ بھائی کا یا حمزہ کا؟

چوہدری شجاعت ق لیگ کا ووٹ اپنے بھائی کے بجائے حمزہ کو دلوائیں گے؟ سب کی نظریں چوہدری شجاعت پر لگ گئیں، ق لیگ کے صدر پنجاب کی سیاست میں مرکزِ نگاہ بن گئے۔

اگر پارٹی صدر نے حمزہ کیلئے ووٹ کی یقین دہانی کرادی تو ارکان کو ان کا فیصلہ ماننا ضروری ہوگا، ورنہ ان کے ارکان منحرف کہلائیں گے اور ڈی سیٹ ہو جائیں گے۔

گزشتہ روز آصف زرداری نے چوہدری شجاعت سے ملاقات کے بعد وکٹری کا نشان بنایا تھا، وہ آج پھر چوہدری شجاعت سے ملاقات کریں گے۔

دوسری جانب سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کاکہنا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین کے خون کا تقاضا ہے کہ وہ پرویز الہٰی کو ووٹ دیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جہاں ووٹوں کی منڈی لگی ہو اور خرید و فروخت چل رہی ہوں سمجھ جائیں وہاں زرداری ڈالروں سمیت موجود ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری شجاعت کے پاس بھی جانا پڑا تو جائیں گے، ساتھ ہی پنجاب کی سیاست میں 48 گھنٹے اہم قرار دے دیئے۔

یہ بھی دیکھیں

آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ وزیراعظم کریں، بلاول

نیویارک:وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تقرری کا …