بدھ , 30 نومبر 2022

معاشی بدحالی شریفوں کی معیشت چلانے کی ناتجربے کاری ظاہر کرتی ہے: عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ روپے کی قدر میں مسلسل کمی شریفوں کی معیشت چلانے کی ناتجربے کاری ظاہر کرتی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے باوجود روپیہ مسلسل گر رہا ہے اور امریکی ڈالر 224 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

عمران خان نے مزید لکھا کہ امریکی سازش کے تحت لائی گئی عدم اعتماد کی تحریک کے وقت ڈالر 178 روپے کا تھا، معاشی بدحالی شریفوں کی معیشت چلانے کی ناتجربے کاری ظاہر کرتی ہے۔

حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ان کا تجربہ صرف لوٹ مار، منی لانڈرنگ اور این آر او حاصل کرنے میں ہے، پاکستان کو اس صورت حال تک پہنچانے والوں کا قوم احتساب کرے گی۔

یہ بھی دیکھیں

سپاہ پاسداران نے جنوبی علاقے میں ایک عرب انٹیلی جنس سروس کی سازشوں کو بے نقاب کیا

تہران:سپاہ پاسداران انقلاب نے ایک ایک رجعت پسند عرب انٹیلی جنس سروس کے ایک ایجنٹ …