ہفتہ , 1 اکتوبر 2022

دعا زہرامبینہ اغوا کیس؛ نئے تفتیشی افسر سے کیس کا ضمنی چالان طلب

عدالت نے دعا زہرامبینہ اغوا کیس میں آئندہ سماعت پرنئے تفتیشی افسر سے کیس کا ضمنی چالان طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق دعا زہرا مبینہ اغوا کیس میں تفتیشی افسرنے رپورٹ عدالت میں پیش کردی جس میں بتایا گیا کہ مغویہ کی بازیابی اور ظہیر کی گرفتاری کیلئے ٹیم پنجاب میں موجود ہے۔

تفتیشی افسرنے عدالت سے استدعا کی کہ چالان اور ملزمان کو پیش کرنے کیلئے مہلت دی جائے جس پر ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹرنے کہا کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے تفتیشی افسر کو ہٹانے کا حکم دیا ہے۔ شوکت شاہانی اب اس کیس کے تفتیشی افسرنہیں رہے۔

وکیل ملزم نے کہا کہ مدعی مقدمہ کے وکیل جبران ناصردوسری عدالت میں مصروف ہیں جس کے بعد عدالت نے مقدمے کی سماعت کچھ دیرکے لیے ملتوی کی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی نے دعا زہرا کے مبینہ اغوا کے مقدمے سے متعلق سماعت دوبارہ شروع کی جس میں مدعی مقدمہ اور ملزم ظہیر کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔

تفتیشی افسرشوکت شاہانی بھی عدالت میں پیش ہوا جس پرعدالت نے آئندہ سماعت پرنئے تفتیشی افسرسے کیس کا حتمی ضمنی طلب کر لیا۔

عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت یکم اگست تک ملتوی کردی۔

سٹی کورٹ کے باہر مدعی مقدمہ کے وکیل جبران ناصرایڈووکیٹ نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ سابقہ آئی او پیش ہوئے، ہم نے آگاہ کیا کہ یہ اب آئی او ہیں۔ بچی دارالامان میں ہے، پولیس چاہے تو پکڑسکتی ہے۔

جبران ناصر نے کہا کہ پولیس کوجو کرنا ہے وہ کرے گی۔ پچی کو کھلونے کی طرح استعمال کیا گیا۔ والدین کے حوالے سے بیانات دلوائے جا رہے ہیں۔ بچی نے شوہر کی وجہ سے درخواست لگائی حفاظت کے لئے، مٹا کروالدین کا نام لکھا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

امریکہ شام میں تیل کی لوٹ مار سے باز نہیں آ رہا:شامی وزرات پٹرولیم

جدید ترین ہتھیاروں سے لیس امریکی فوجی شامی تیل لوٹنے میں مصروف ہیں ۔اطلاعات کے …