جمعہ , 7 اکتوبر 2022

فیصل آباد کے سول ہسپتال میں ادویات کی 100 فیصد مفت فراہمی کا اعلان دعووں تک محدود

فیصل آباد:حکومت پنجاب نے فیصل آباد کے سول ہسپتال کے آوٹ ڈور وارڈ میں اہم بیماریوں کی 100 فیصد مفت ادویات کی فراہمی کا اعلان کر رکھا ہے تاہم عملدرآمد کہیں نظر نہیں آتا۔

صورتحال کے برعکس ہسپتال انتظامیہ 99 ادویات میں سے 85 فیصد ادویات کی فری فراہمی کا دعوی کررہی ہے ، ایم ہسپتال کا کہنا ہے جلد دیگر ادویات بھی ملنا شروع ہوجائیں گی۔ شہری کہتے ہیں حکومتی توجہ صرف سیاسی بحران پر ہے اور صرف پوائنٹ سکورنگ کے لئے ہسپتالوں میں 100 فیصد فری ادویات کے دعوے کئے جارہے ہیں ۔

یہ بھی دیکھیں

ملک بھر میں ٹی ٹی پی کے حملے بڑھنے کا خدشہ،الرٹ جاری

اسلام آباد:ملک میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے دہشت گردی …