جمعرات , 18 اپریل 2024

پاکستان میں مہنگائی بڑھ کر 21 فیصد ہوگئی: ایشیائی ترقیاتی بینک

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کا کہنا ہے کہ گزشتہ 6 ماہ میں پاکستان میں مہنگائی 12 سے بڑھ 21 فیصد ہوگئی ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) بینک نے جنوری تا جون معاشی اعداد و شمار جاری کر دیے جن کے مطابق پاکستان میں شرح منافع 5.25 فیصد بڑھی ہے۔

اے ڈی بی کی رپورٹ کے مطابق مہنگائی اور عالمی معاشی حالات ایشیاء کو متاثر کر سکتے ہیں، گزشتہ 6 ماہ میں پاکستان میں مہنگائی 12 سے بڑھ 21 فیصد ہو گئی ہے۔

اے ڈی بی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 6 میں مہنگائی سری لنکا میں 14 سے بڑھ کر 45 فیصد اور بھارت میں 5.7 سے بڑھ کر 7 فیصد ہو گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 6 ماہ میں مہنگائی بنگلا دیش میں 6.1 سے بڑھ کر 7.4 فیصد، چین میں 1.5 سے بڑھ 2.5 فیصد اور تھائی لینڈ میں 2.2 سے بڑھ کر 7.7 فیصد ہو گئی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 6 ماہ میں سری لنکا میں شرح منافع 9.5 فیصد، بھارت میں 0.9 فیصد اور بنگلا دیش میں 0.7 فیصد بڑھی ہے۔

اے ڈی بی کا اعلامیہ جاری

اے ڈی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مشرقی ایشیاء کی شرح نمو کی پیش گوئی رواں سال کے لیے 4.7 فیصد سے کم کر کے 3.8 فیصد کر دی گئی ہے۔

شرح نمو میں کمی کی وجہ سری لنکا کا معاشی بحران اور بھارت کی سخت مالی پالیسی ہے۔

رواں سال کے لیے جنوبی ایشیاء میں ترقی کی شرح 4.9 فیصد سے بڑھ کر 5 فیصد ہونے کی توقع ہے۔

شرح نمو میں اضافے کی وجہ کورونا وائرس کے بعد سرحدوں کا کھلنا اور پابندیوں کا خاتمہ ہے۔

اے ڈی بی کے مطابق وسطی ایشیاء کے لیے ترقی کی شرح 3.6 فیصد سے بڑھ کر 3.8 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

وسطی ایشیاء میں اگلے سال ترقی کی شرح 4 فیصد سے بڑھ کر 4.1 فیصد ہو سکتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …