منگل , 23 اپریل 2024

میزائل توانائی بڑھانے کی امریکی کوشش

امریکی وزارت جنگ پینٹاگون نے روس اور چین کے مقابلے میں اپنے ایک اور سپر سونک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

امریکہ کی جدید دفاعی تحقیقات کی ایجنسی نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ امریکہ کا سپر سونک میزائل کا یہ تجربہ کامیاب رہا ہے۔

امریکہ کا یہ سپر سونک میزائل امریکی فضائیہ اور امریکہ کی جدید دفاعی تحقیقات کی ایجنسی کی مشترکہ پیداوار ہے۔

اس سے قبل بھی امریکی وزارت جنگ نے اس قسم کے اپنے دو میزائلوں کے کامیاب تجربے کا اعلان کیا تھا۔

امریکی وزارت جنگ کے مطابق بعد کے مراحل میں اس میزائل کو وا ر ہیڈ سے لیس کرنے کا اقدام کا عمل میں لایا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …