منگل , 23 اپریل 2024

بھارت میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 21566 نئے کیسز

 بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 21566 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ صبح 7 بجے تک 200.91 کروڑ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں لگائی گئی 2912855 ویکسین شامل ہیں۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ-19 انفیکشن کے 21566 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 48824185 ہوگئی۔ بھارت میں کورونا انفیکشن کے نئے کیسز کی آمد سے روزانہ انفیکشن کی شرح 4.25 فیصد، صحتیاب ہونے کی شرح 98.46 فیصد اور اموات کی شرح 1.20 فیصد ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 507360 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور اب تک کل 87.11 کروڑ کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …