پیر , 26 ستمبر 2022

روبل کے کرنسی مارکیٹ میں داخلے کے ساتھ یورو اور ڈالر فیصلہ کن نہیں ہوں گے: چیف ایرانی سینٹرل بینک

تہران،  چیف ایرانی سینٹرل بینک نے ملکی مارکیٹ میں روبل کرنسی کے داخلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے لین دین کا حجم بتدریج بڑھ جائے گا اور صرف ڈالر اور یورو فیصلہ کن نہیں ہوں گے۔

یہ بات علی صالح آبادی نے بدھ کے روز کابینہ کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ منصوبہ بندی کے مطابق آج سے روبل ملک کی غیر ملکی  کرنسی مارکیٹ میں داخل ہو جائے گا۔

صالح آبادی نے کہا کہ ملک کی کرنسی مارکیٹ اب سے روبل تک محدود نہیں رہے گی اور یورو اور ڈالر بھی فیصلہ کن نہیں رہیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ملک میں ڈالر اور یورو کی اجارہ داری کو کم کرنے کے لیے روبل کے ساتھ ساتھ دیگر کرنسیوں کا بھی اضافہ جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

امام رضا ع کی سیاسی زندگی پر مبنی کانفرنس؛آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی کا پیغام

تہران:قم المقدسہ میں منعقدہ امام رضا علیہ السلام کی سیاسی زندگی پر مبنی کانفرنس کے …