ہفتہ , 20 اپریل 2024

آصف زرداری کی طویل ملاقات بے نتیجہ، چوہدری شجاعت پرویز الہیٰ کی حمایت پر ڈٹ گئے

لاہور: مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے آصف زرداری سے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر حمزہ شہباز کی حمایت سے صاف انکار کرتے ہوئے پرویز الہیٰ کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر آصف علی زرداری چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر پہنچے اور 22 جولائی کو پنجاب اسمبلی میں ہونے والے وزارتِ اعلیٰ کے انتخاب کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر اور ق لیگ کے سربراہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین اور رخسانہ بنگش بھی موجود تھیں۔

ملاقات کے بعد سابق صدر نے صحافیوں کے سامنے مسکراتے ہوئے وکٹری کا نشان بنایا اور کوئی بھی بات کیے بغیر روانہ ہوئے۔

چوہدری پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ کا سابق صدر سے ملاقات سے انکار

بعد ازاں سابق صدر آصف زرداری وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کرکے واپس چویدری شجاعت کے پاس آئے اور چوہدری پرویز الہیٰ و مونس الہیٰ سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری کی آمد کا سن کر پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ گھر سے باہر چلے گیے اور ملاقات سے انکار کردیا اور دونوں مشترکہ پارلیمانی اجلاس میں شرکت کے لیے نجی ہوٹل روانہ ہوئے۔

آصف زرداری کا چوہدری شجاعت کے گھر کئی گھنٹے پڑاؤ

مختصر وقت میں ہونے والی دوسری ملاقات میں دونوں رہنماؤں کی بیٹھک کئی گھنٹوں پر محیط رہی، اس دوران سابق صدر نے بلاول ہاؤس سے اپنا پرہیزی کھانا منگوا کر چوہدری شجاعت کی رہائش گاہ پر ہی کھایا۔

آصف علی زرداری نے چوہدری شجاعت حسین سے وزیراعلی پنجاب کے انتخاب میں مسلم لیگ نون کا ساتھ دینے کا مطالبہ کیا جس پر ق لیگ کے صدر نے واضح کیا کہ ہماری پارٹی چوہدری پرویز الہیٰ کا ساتھ دینے کا فیصلہ کرچکی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …