ہفتہ , 20 اپریل 2024

کراچی: صبح سویرے مختلف علاقوں میں بارش

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بارش شروع ہو گئی جس سے موسم خوش گوار ہو گیا۔

کراچی کے علاقے نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، ملیر، صدر، شارع فیصل، شاہ فیصل کالونی، ایئر پورٹ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہےکہ معتدل بارش کا سلسلہ ایک گھنٹے یا زائد جاری رہ سکتا ہے۔

بارش کے باعث سڑکوں پر پھسلن پیدا ہو گئی اور کئی موٹر سائیکلیں سلپ ہو گئیں۔

بارش ہوتے ہی مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی۔

یہ بھی دیکھیں

عید کے دوسرے روز پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار

لاہور، اسلام آباد: عید کے دوسرے روز پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم …