جمعرات , 25 اپریل 2024

ن لیگ اپنی شکست تسلیم کر کے اقتدار سے علیحدہ ہو جائے، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ن لیگ اپنی شکست تسلیم کر کے اقتدار سے علیحدہ ہو جائے۔

سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے لکھا کہ ن لیگ اپنی شکست تسلیم کر کے اقتدار سے علیحدہ ہو جائے اور سیاسی جماعتیں اگلے انتخابات کے فریم ورک پر مذاکرات شروع کریں۔

نون لیگ اپنی شکست تسلیم کر کے اقتدار سے علیحدہ ہو جائے اور سیاسی جماعتیں اگلے انتخابات کے فریم ورک پر مذاکرات شروع کریں، پاکستان مزید سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا ذمہ داری کا احساس کرنا ہو گا زرداری سیاست کے دن گزر گئے ہیں عوام غیر اخلاقی سیاست کو مسترد کرتی ہے

جاری کردہ ٹوئٹ میں چوہدری فواد حسین لکھتے ہیں کہ پاکستان مزید سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا ، ہمیں ذمہ داری کا احساس کرنا ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ زرداری سیاست کے دن گزر گئے ہیں، عوام اب غیر اخلاقی سیاست کو مسترد کرتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …