بدھ , 17 اگست 2022
تازہ ترین

خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کےٹو سر کرلی

پاکستان کی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کو سر کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ثمینہ بیگ کے ٹو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں اور الپائن کلب آف پاکستان نے ثمینہ بیگ کے اس معرکے کی تصدیق کی ہے۔

الپائن کلب آف پاکستان کے سیکرٹری کرار حیدر کے مطابقٖ ثمینیہ بیگ نے یہ اعزاز اپنی 6 رکنی ٹیم کے ساتھ حاصل کیا ہے، انکے بھائی محبوب علی کا کہنا ہے کہ ثمینہ بیگ نے یہ اعزاز جمعے کی صبح تقریباً ساڑھے 7 بجے حاصل کیا ہے۔ چوٹی پر پاکستانی جھنڈا لگانے کے بعد اب وہ واپسی کے راستے کی جانب گامزن ہیں۔
پاکستان میں رواں برس مہم جوئی کی سیاحت کے سیزن کو تاریخی قرار دیا جا رہا ہے، حکومت نے رواں برس تقریباً چھ سو کوہ پیماؤں کے گروپس کو مہم جوئی کے لائسنس جاری کیے ہیں۔

دنیا بھر سے آنے والے لوگوں کے علاوہ پاکستان کے مہم جو نئے ریکارڈ قائم کرنے اور پرانے ریکارڈ توڑنے کے لیے سرگرم عمل ہیں اور ایسے ہی پاکستانی کوہ پیماؤں میں دو نامور خواتین کوہ پیما ثمینہ بیگ اور نائلہ کیانی بھی شامل ہیں۔

ثمینہ بیگ اور نائلہ کیانی نے گذشتہ دنوں کے ٹو کو فتح کرنے کی اپنی اپنی مہم کا آغاز کیا تھا، دونوں خواتین کوہ پیما اس مہم جوئی کے لیے کافی عرصے سے تیاری کر رہی تھیں۔

یہ بھی دیکھیں

ایشین باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ، پاکستان نے 3 میڈلز جیت لیے

مالدیپ میں جاری 54 ویں ایشین باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ میں پاکستانی تن سازوں نے …