اتوار , 25 ستمبر 2022

24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناکےمزید2مریض انتقال کرگئے

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء سے مزید 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کوروناکےمزید693 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کورونا کا شکار 2 مریض جان کی بازی ہار گئے۔

این آئی ایچ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں ایک روزکےدوران23ہزار423 کوروناٹیسٹ کیےگئے، ملک میں کوروناکیسز کی شرح2.96فیصدریکارڈ ہوئی۔
این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ ملک میں اس وقت کورونا سے متاثرہ 180 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھانے کے بعد اسحاق ڈار بطور وزیر خزانہ حلف اٹھائیں گے

اسلام آباد: لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف …