ہفتہ , 20 اپریل 2024

افسانہ؛ پاکستانی وحشی چوٹی کے ٹو کو فتح کرنے والی پہلی ایرانی خاتون

تہران، ایرانی کوہ پیما خاتون "افسانہ حسامی نژاد” جن کے شاندار کارنامے میں ماؤنٹ ایورسٹ کو سرکرنا بھی ہے اب پاکستانی وحشی چوٹی کے ٹو کو فتح کرنے والی پہلی ایرانی خاتون بن گئیں۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، کے ٹو چوٹی کی اونچائی سمندر سے 8 ہزار 611 میٹر ہے اور ماؤنٹ ایورسٹ کے بعد دنیا کی دوسری بلندترین چوٹی ہے۔

الپائن کلب آف پاکستان نے خواتین کوہ پیماؤں کی ٹیم، کو کے ٹو بحثیت دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے طور پر سر کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ افسانہ حسامی فرد نے بھی پہلی ایرانی خاتون کے طور پر کے ٹو چوٹی کو سر کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

الپائن کلب آف پاکستان کے سیکرٹری "کردار حیدری” نے آج اسلام آباد میں تعینات ارنا نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افسانہ ایک انتہائی بہادر کوہ پیما ہے جن کے ماؤنٹ ایورسٹ کو سرکرنے کے تجربے نے ان کو کے ٹو سرکرنے میں کامیاب ہونے میں مدد کی۔

انہوں نے ایرانی عوام اور کھیل کے معاشرے کو ایرانی خاتون کی دنیا کی دوسری بلندترین چوٹی کو سرکرنے پر مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ ایرانی صوبے شمالی خراسان سے تعلق رکھنے والی افسانہ حسامی نژاد نے اپریل میں ماونٹ ایورسٹ کو سرکرنے میں کامیابی حاصل کی۔

وہ صوبے شمالی خراسان کی پہلی کوہ پیما خاتون ہیں جنہوں نے ماؤنٹ ایورسٹ کو سرکرنے میں فتح حاصل کی ہے

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …