بدھ , 17 اگست 2022
تازہ ترین

امارات میں کورونا کے ڈیڑھ لاکھ نئے ٹیسٹ، 1298 نئے مریض

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ پیر کو کورونا کے ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ  نئے ٹیسٹ کیے گئے۔
امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی ’وام‘  کے مطابق وزارت صحت نے بتایا کہ پیر کو کووڈ 19 کے 1298 نئے مریض ریکارڈ پر آئے ہیں۔ اسی طرح کورونا سے صحت یاب ہونے والے  1157 رہے جبکہ کسی بھی شخص کی کورونا سے موت واقع نہیں ہوئی۔
امارات کی وزارت صحت کے مطابق اب تک کورونا سے متاثرین کی کل تعداد 984267 ہوچکی ہے جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 963771 تک پہنچ گئی ہے  اسی  طرح کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 2332 ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 157949 نئے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

بارشوں اور سیلاب سے افغانستان میں 32 افراد جانبحق۔

کابل:افغانستان کے صوبے پروان میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب سے 32 افراد جانبحق اور …