ہفتہ , 20 اپریل 2024

چین میں اڑنے والی کار کی نمائش توجہ کا مرکز بن گئی

بیجنگ:چین میں جاری انٹرنیشنل فئیر فار ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ میں اڑنے والی کار کی نمائش کی گئی جو شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

چینی ساختہ اڑنے والی کار میں آٹو پائلٹ، ریڈار رینج، رکاوٹ سے بچنے اور پیراشوٹ کی سہولت دستیاب ہے، پوری کار کاربن فائبر سے بنی ہے اور اس کے پروں کو تہہ کیا جاسکتا ہے، یہ کار زیادہ سے زیادہ 760 کلو وزن کے ساتھ ٹیک آف کر سکتی ہے اور ایک ہزار میٹر کی اونچائی تک اڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

کار میں دو لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے، جدید ٹیکنالوجی اور حفاظتی نظام سے لیس یہ کار ایک سو تیس کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے اڑتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …