جمعہ , 19 اپریل 2024

بلوچستان میں طوفانی سیلاب سے انٹرنیٹ صارفین کو مشکلات

اسلام آباد: بلوچستان میں حالیہ طوفانی سیلاب کے باعث متعدد جگہوں پر آپٹک فائبر کیبل کو نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے لسبیلہ، کیچ، پنجگور، گوادر، آواران، زیارت، مستونگ اور ملحقہ علاقوں میں وائس اور ڈیٹا سروسز متاثر ہوئی ہیں۔

سیلاب کے باعث تین موبائل آپریٹروں (ٹیلی نار، زونگ اور یوفون) اور پی ٹی سی ایل کی کل 343 سائٹس متاثر ہوئی ہیں۔صورتحال پر قابو پانے کے حوالے سے اقدامات جاری ہیں۔

پی ٹی اے متعلقہ آپریٹروں کے ساتھ مل کر ٹیلی مواصلاتی ذرائع کی جلد بحالی کے لئے کام کر رہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …