بدھ , 24 اپریل 2024

ایران سے مزید تیل اور گیس خریدیں گے: ترک صدر اردوغان

ترک صدر رجب طیب اردوغان نے ایران سے مزید تیل اور گیس خریدنے کا عندیہ دیا ہے۔

ٹی آر ٹی نیوز چینل سے گفتگو کے دوران ترک صدر نے زور دیکر کہا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ دو طرفہ تعاون اور تجارت کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے بتایا کہ انقرہ نے ایران سے مزید تیل اور گیس خریدنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ ہفتے، تہران میں ایران اور ترکی کے تعاون کی اعلی کمیٹی کی صدارتی نشست منعقد ہوئی تھی جس میں دونوں ممالک کے صدور نے مشترکہ تعاون میں اضافے پر زور دیا تھا۔ اس موقع پر صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے ترکی کو گیس کی برآمدات بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔ اس موقع پر ایران سے ترکی کو گیس کی برآمدات کے معاہدے کی تاریخ میں مزید پچیس سال کا اضافہ کیا گیا اور برآمدات کے حجم میں اضافے پر بھی اتفاق ہوا

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …