بدھ , 24 اپریل 2024

جارح سعودی اتحاد اپنی حرکتوں سے باز آنے والا نہیں، ایک اور آئل ٹینکر روکا

یمن کی آئل کمپنی نے جارح سعودی اماراتی اتحاد کے ہاتھوں ایندھن کے حامل ایک یمنی جہاز کو روک لئے جانے کی خبردی ہے ۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی یمن کی آئل کمپنی کے ترجمان عصام المتوکل نے اعلان کیا ہے کہ جارح سعودی اتحاد نے پٹرول کے حامل ایک یمنی بحری جہاز کو روک لیا ہے اور اسے الحدیدہ بندرگاہ میں لنگر انداز ہونے  کی اجازت نہیں دی۔

یمن کی آئل کمپنی نے زور دے کر کہا ہے کہ جارح سعودی اتحاد کا یہ اقدام جہاز کی تلاشی لینے اور اس کے پاس اقوام متحدہ کا لائسنس موجود ہونے کے باوجود انجام پایا ہے۔ یمنی آئل کمپنی کا کہنا ہے کہ روکے گئے جہاز میں 31 ہزار ٹن پٹرول موجود ہے۔

یمن کی آئل کمپنی کے ترجمان عصام المتوکل نے اتوار کے روز کہا تھا کہ جارح اتحاد نے گزشتہ روز اجناس پر مشتمل ایک بحری جہاز کو بھی روک لیا تھا جبکہ ان کے پاس اقوام متحدہ کا لائسنس بھی موجود تھا ۔

المتوکل نے سعودی اتحاد سے مطالبہ کیا کہ روکے گئے ان بحری جہازوں کو فورا آزاد کرے کیونکہ یمن کو ایندھن کی سخت ضرورت ہے۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …