جمعرات , 25 اپریل 2024

افغانستان کو پٹرول کا ٹرانزٹ ایک ماہ تک آزاد کر دیا گیا: ایران

تہران، – ایرانی صدر کے خصوصی اقتصادی مشیر برائے افغانستان کے امور نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران سے افغانستان تک پٹرول کا ٹرانزٹ ایک ماہ (30 جولائی سے 30 اگست تک) کے لیے آزاد کردیا گیا۔

یہ بات محمد مہدی جوانمرد قصاب نے منگل کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ طالبان حکومت کے حکام کی بار بار کی درخواست کے مطابق، ٹرانزٹ بند کرنے سمیت تمام سابقہ ​​ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ایران سے افغانستان تک پٹرول کی ترسیل کو ایک ماہ کے لیے آزاد کیا جائے۔

جوانمرد نے کہا کہ افغانستان کے لیے ڈیزل کی ترسیل کو آزاد کرنے کا فیصلہ ایرانی صدر کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان امور حسن کاظمی قمی نے اس شعبے کے متعلقہ اداروں اور تنظیموں کے ساتھ مسلسل ملاقاتوں کے بعد کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …