ہفتہ , 30 ستمبر 2023

روس کے اینٹی ایر کرافٹ نے اسرائیل کے لڑاکا طیاروں کو نشانہ بنایا

اسرائیل کے وزیر جنگ نے کہا ہے کہ 2 ماہ قبل روس کے اینٹی ایر کرافٹ نے اسرائیل کے لڑاکا طیاروں کو نشانہ بنایا۔

فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے وزیر جنگ بنی گانٹز نے اعتراف کیا کہ  مئی کے مہینے میں اسرائیل کے جنگی طیارے اس وقت روس کے اینٹی ایر کرافٹ کا نشانہ بنے جب وہ شام پر حملہ کر رہے تھے۔

اسرائیل کے وزیر جنگ بنی گانٹز نے یہ اعتراف ایسے میں کیا کہ ہے کہ جب چند روز قبل روس کی وزارت قانون نے اس ملک کی عدلیہ سے درخواست کی تھی کہ وہ اس ملک میں یھودی کمپنی کی سرگرمیوں کو روک دے۔ اس لئے کہ دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ کمپنی روس کی قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔

عدالت اس حوالے سے کل بروز جمعرات اس مقدمے کا جائزہ لے گی۔

یہ بھی دیکھیں

شہداء ہم اور ہماری نسلوں کے لئے لازوال نمونہ ہیں،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:رہبر معظم نے ہفتہ دفاع مقدس اور یوم شہداء و جانثاران کے موقع پر اپنے …