بدھ , 24 اپریل 2024

سانپ گالف کی بالز کو انڈے سمجھ کر نگل گیا

سانپ نے گالف بالز کو مرغی کے انڈے سمجھ کر نگل لیا۔

یہ واقعہ امریکا میں پیش آیا جہاں ایک سانپ نے دو گالف بالز کو مرغی کے انڈے سمجھ کر نگل لیا اور  میدان میں لگی جالیوں میں پھنس گیا۔

 شمالی کولوراڈو وائلڈ لائف سینٹر کی جانب سے فیس بک پیج پر اس واقعے سے آگاہ کیا گیا جس میں انہوں نے بتایا کہ انہیں ایک کال موصول ہوئی جس میں سانپ کو ریسکیو کرنے کا کہا گیا تھا۔

 

وائلڈ لائف سینٹر نے بتایا کہ دونوں گالف بالز کو سانپ کے جسم میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا تھا جس نے سانپ کی آنتوں کو مکمل طور پر بند کردیا تھا، ریسکیو اہلکاروں کو بالز نکالنے میں آدھا گھنٹے کا وقت لگا۔

وائلڈ لائف افسران کا کہنا تھا کہ یقیناً سانپ نے بھوکے ہونے کی وجہ سے بالز کو انڈے سمجھ کر نگل لیا ہوگا تاہم اب سانپ مکمل طور پر ٹھیک ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …