بدھ , 17 اگست 2022
تازہ ترین

دشمنوں کی مدد کرنے والے ممالک جوابی کاروائی کے منتظر رہیں۔ حجة الاسلام سید اسماعیل خطیب

تہران:مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارتِ اینٹلیجنس کے سربراہ حجة الاسلام سید اسماعیل خطیب نے کردستان کی صوبائی امن کونسل کے اجلاس میں کہا کہ عوام محور امن وامان کی فراہمی وزارت اینٹلینجس کے بنیادی اصولوں میں سے ایک ہے اور آیت اللہ رئیسی کی عوامی اور انقلابی حکومت کی تمام تر کوششیں اس بات پر مرکوز ہیں کہ عوام کی مشکلات دور کی جائیں اور ان کی معیشت کو اوپر لایا جائے۔
انہوں نے ایران کے اسلامی نظام کے خلاف جاری جنگ کو ہائبرڈ جنگ قرار دیا اور کہا کہ امریکہ سوفٹ وار اور ظالمانہ پابندیوں کو بروئے کار لا کر خطے میں اپنے کمزور شدہ تسلط کو پھر سے قائم کرنا چاہتا ہے جبکہ اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اور خاص طور پر ایران مخالف اقدامات کی سہولت کاری اور گراونڈ فراہم کرنے والے ممالک کو خبردار کیا کہ ایرانی عوام کے دشمنوں کی مدد کرنے والے ممالک جوابی کاروائی کے منتظر رہیں۔

اس ضمن میں انہوں نے صہیونی رجیم کی آلہ کاری کرنے والے گروہوں کا خصوصیت کے ساتھ ذکر کیا اور سرکاری ذرائع ابلاغ، سماجی شخصیات اور سائبر اسپیس کے امکانات اور صلاحیتوں کے بھر پور استعمال پر زور دیا اور انقلاب مخالف گروہوں کے جرائم فاش کرنے اور ملکی خدمات اور کامیابیوں کی تشریح کے لئے ان ذرائع کی مدد سے جہادِ تبیین کو ضروری قرار دیا۔انہوں نے اس عزم کو دھرایا کہ قانون نافذ کرنے والے اور حساس ادارے دشمن کی ہر قسم کی سرگرمیوں سے واقف ہیں اور جوابی اور جارحانہ اقدامات ان کی منصبی ترجیحات میں سر فہرست ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

بارشوں اور سیلاب سے افغانستان میں 32 افراد جانبحق۔

کابل:افغانستان کے صوبے پروان میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب سے 32 افراد جانبحق اور …