جمعہ , 19 اپریل 2024

مجھ پر حملے کا بہانہ بنا کر دانستہ یا غیر دانستہ طور پر یا کسی سازش کا شکار ہو کر اپنے کسی بھی سنی بھائی کو کوئی تکلیف نہ پہنچائیں۔ حجۃ الاسلام سید راحت حسینی راحت حسینی

اسلام آباد: قائد گلگت بلتستان و امام جمعہ والجماعت آغا سید راحت حسین الحسینی نے فائرنگ کے واقعے کو امن دشمن قوتوں کی سازش قرار دیتے ہوئے تمام شیعیان حیدرکرارؑ سے پر امن رہنے کی تلقین کی اور کہا کہ یاد گار کے اردگرد کئی جگہوں سے ہماری گاڑی پر فائرنگ کا منصوبہ بناہوا تھا اللہ تعالیٰ نے ہمیں بچایا، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ علاقے میں کسی بھی شہری کی جان ومال کو نقصان نہ پہنچایا جائے۔گلگت بلتستان کے تمام سنی ہمیں اپنے سگے بھائیوں کی طرح دل و جان سے عزیز ہیں اور میں ان سے دلی محبت کرتا ہوں۔ خبردار !!! مجھ پر حملے کا بہانہ بنا کر دانستہ یا غیر دانستہ طور پر یا کسی سازش کا شکار ہو کر اپنے کسی بھی سنی بھائی کو کوئی تکلیف نہ پہنچائیں۔

ان خیالات کا اظہار امام جمعہ والجماعت آغا سید راحت حسین الحسینی نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ایک عام سنی مزدور، کاروباری شخص یا مسافر کا اس مسئلے سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ یہ محرم کے دوران گلگت بلتستان کے پرامن فضاء کو خراب کرنے کی سازش ہے لہذاشیعیان حیدرکرارؑ ہر قیمت پر صبرو تحمل کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور اپنے اتحاد ووحدت سے گلگت بلتستان کے امن کے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …