مقبوضۃ بیت المقدس:ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی اخبار معاریب کا کہنا ہے کہ مرکزی تل ابیب میں واقع فوج کے انتہائی حساس اور اہم تربیتی مرکز میٹکن ایڈم میں بڑے پیمانے پر آگ لگی ہے۔ گزشتہ شب لگنے والی آگ کے بعد دھوئیں کے گہرے بادل تا دیر شہر کے آسمان پر اٹھتے دکھائی دیے۔ رپورٹ کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا ہے ۔
صیہونی حکام اس آتشزدگی کی وجوہات اور اس کے نتیجے میں ہونے والے جانی یا مالی نقصان کے بارے میں کچھ بتانے سے گریز کر رہے ہیں ۔