ہفتہ , 20 اپریل 2024

گلگت،ناصبی تکفیری دہشگردوں کے حملے میں 2 نوجوان شہید، 4 زخمی۔

اسلام آباد:محرم الحرام شروع ہوتے ہی ملک بھر میں تکفیری عناصر تخریب کاری کیلئے سرگرم ہوگئے۔ تکفیری دہشت گردوں نے قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان آغا سید راحت حسین الحسینی کے قافلے پر فائرنگ کی جس سے 2 نوجوان شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔آغا راحت خومر چوک پر شبیہ علم حضرت عباس ؑ کی پرچم کشائی کے بعد واپس جارہے تھے ان کا قافلہ جیسے ہی آگے بڑھا گھات لگائے تکفیری دہشت گردوں نے چاروں طرف سے فائرنگ شروع کردی۔ گولیاں لگنے سے 6 جوان زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سید کرار حسین اور احمد علی جام شہادت نوش کرگئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پھیل گئی اور کافی دیر تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی بھاری نفری نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ مٹھی بھر چند عناصر شہر کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ حکومت ان شر پسند عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی۔ وزیراعلیٰ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پرامن رہیں اور حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …