جمعہ , 19 اپریل 2024

ہماری کامیابیوں کا راز عاشوراء امام حسین علیہ السلام ہے، سید حسن نصر اللہ

بیروت : حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ ہمیں جو کچھ بھی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں یہ عاشوراء امام حسین علیہ السلام کے طفیل میں حاصل ہوئی ہیں، محرم کے آغاز کی مناسبت سے اپنے خطاب میں سید حسن نصراللہ نے کہا کہ اسلامی مزاحمت و استقامت کو کربلا، عاشوراء، امام حسین اور حضرت زینب علیہما السلام سے جدا نہیں سمجھا جا سکتا ہے اور گزشتہ 40 برسوں کے دوران ہم نے صبر، جہاد، فداکاری، پامردی کا مظاہرہ کیا اور ہمیں کامیابیاں حاصل ہوئیں، وہ سب کچھ سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کی دین ہیں۔ عاشوراء کے طفیل ہماری راہ، تمام تر قوت و طاقت، نشاط و شادابی، استقامت و پامردی اور صبر و توکل کے ساتھ جاری ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …