بدھ , 17 اگست 2022
تازہ ترین

شہزادہ چارلس کا اسامہ کی فیملی سے 10 لاکھ پاؤنڈ لینے کا بھانڈا پھوٹ گیا

لندن : برطانوی شہزادہ چارلس کا ایک اور فنڈ ریزنگ اسکینڈل سامنے آگیا۔ میڈیا نے ولی عہد کے کرتوت بے نقاب کردئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شہزادہ چارلس کی چیریٹیبل فنڈ نے اسامہ بن لادن کے سوتیلے بھائیوں شیخ بکر بن لادن اور شیخ شفیق سے 10 لاکھ پاؤنڈ وصول کیے۔ اسامہ کی ہلاکت کے دوسال بعد شہزادہ چارلس نے بکربن لادن سے 30 اکتوبر 2013 کو اپنی رہائش گاہ میں ملاقات کی تھی۔ پرنس چارلس کے آفس نے فنڈز لینے کی تصدیق کردی اور واضح کیا کہ بکر اور شفیق کا دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث ہونے سے کوئی تعلق نہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق پرنس چارلس کو خبردار کیا گیا تھا کہ ایسا کرنے سے قومی غم و غصہ سامنے آسکتا ہے مگر انہوں نے نظرانداز کر دیا۔

خیراتی فنڈ نے احتیاط برتتے ہوئے عطیات قبول کیے تھے اور یہ ٹرسٹیز کا ذاتی فیصلہ تھا۔ شہزادہ چارلس کو سخت سوالات کا سامنا ہے، اور عوامی سطح پر غم وغصہ پایا جاتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بارشوں اور سیلاب سے افغانستان میں 32 افراد جانبحق۔

کابل:افغانستان کے صوبے پروان میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب سے 32 افراد جانبحق اور …