جمعرات , 25 اپریل 2024

روس سے گیس کی درآمدات کو مکمل طور پر روک نہیں سکتے: جو‌زف بورل

یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کے سربراہ نے اعتراف کیا ہے کہ روسی گیس کی درآمد مکمل طور پر نہیں روکی جاسکتی ۔

ڈوئیچے ویلے سے گفتگو کرتے ہوئے یورپی یونین کے شعبۂ خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل نے روس سے مکمل طور پر گیس کی درآمدات روک دینے سے یورپی ممالک کے انکار کے بارے میں کہا کہ روس سے گیس کی درآمدات کا حجم نصف کر دیا گیا ہے۔

بورل نے اعتراف کیا کہ روس سے  گیس کی درآمد کو  راتوں رات مکمل طور پر نہیں روکا جا سکتا۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ یہ توقع بے جا ہے کیونکہ یورپی یونین معجزہ نہیں کر سکتی۔  یورپی یونین کے شعبۂ خارجہ پالیسی کے سربراہ نے ماسکو سے درآمدات کے اثرات کو کم کرنے کے لئے روس کے خلاف  تنبیہی  اقدامات کے بارے میں کہا کہ یورپی یونین کے ارکان نے اس موضوع پر سنجیدگی سے غور کیا تاہم اسے اس یونین کے ارکان کے لئے نقصان دہ پایا جس کے بعد یہ پلان منسوخ کردیا گیا۔

جوزف بورل نے اس بات کو مسترد کرتے ہوئے کہ مغرب کے اقدامات کا روس پر اب تک کوئی اثر نہیں ہوا ہے، دعوی کیا کہ روسی فوج اپنے ہتھیاروں میں مغربی الیکٹرانک پرزے استعمال کر رہی ہے، لیکن اب ماسکو پر پابندیاں عائد کرکے ان پرزوں کو ان تک پہنچنے نہیں دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …