ہفتہ , 20 اپریل 2024

روس کی بحریہ کو ہائپر سونک میزائلوں سے لیس کرنے کا اعلان

یوم بحریہ کے موقع پر سینٹ پیٹرز برگ میں پریڈ کا اہتمام کیا گیا جس میں روسی نیوی کے بحری اور فضائی اثاثوں کی بھرپور نمائش کی گئی۔

 روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے سینٹ پیٹرز برگ میں یوم بحریہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس کی بحری فوج کو جلد ہائپر سونک میزائلوں سے لیس کر دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میزائلوں کی فراہمی آئندہ چند ماہ میں شروع ہو گی۔

یوم بحریہ کے موقع پر سینٹ پیٹرز برگ میں پریڈ کا اہتمام کیا گیا جس میں روسی نیوی کے بحری اور فضائی اثاثوں کی بھرپور نمائش کی گئی۔ اس موقع پر روسی بحریہ نے عسکری طاقت کا شاندار مظاہرہ کیا، پریڈ میں روسی بحری جنگی جہاز، کشتیاں اور بحریہ میں شامل ہوائی جہازوں اور ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا۔

جنگی صورت حال کے باوجود شہری پریڈ دیکھنے کے لیے امڈ آئے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ کریمیا میں یوم بحریہ کی تقریب کے دوران ڈرون حملہ کیا گیا جس سے 5 افراد زخمی ہوئے، یوکرین نے ڈرون حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …