اتوار , 7 اگست 2022
تازہ ترین

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اچھال نظر آ رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت میں ایک ہی دن پانچ فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔ عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت پانچ اعشاریہ ایک فیصد اضافے کے ساتھ ایک سو ایک ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔

برطانوی خام تیل کی قیمت میں تین اعشاریہ ایک فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا. عالمی منڈی میں برطانوی خام تیل ایک سو دس اعشاریہ تینتالیس ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیلی حملے بین الاقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں، دفتر خارجہ

اسلام آباد: پاکستان نے غزہ پر اسرائیل کے فضائی حملوں کی شدید مذمت کی ہے …