بدھ , 24 اپریل 2024

کور کمانڈر کوئٹہ کے ہیلی کاپٹر پر سوار تمام 6افراد شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر

اسلام آباد: آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کور کمانڈر کوئٹہ کے ہیلی کاپٹر پر سوار تمام 6افراد شہید ہو گئے ہیں۔ بلوچستان پولیس نے تصدیق کی ہے کہ کور کمانڈر کوئٹہ کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا ہے جو سسی پنوں مزار کے قریب پایا گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیلاب زدگان کی امداد کیلئے جانے والے ہیلی کاپٹر کا ملبہ موسیٰ گوٹھ کے قریب ملا۔ تمام 6افسران اور سپاہی بشمول جنرل سرفراز علی نے جامِ شہادت نوش کر لیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹر کو موسم کی خرابی کے باعث حادثہ پیش آیا۔ تمام 6 افسران اور جوانوں کی شہادت قوم کیلئے بڑا سانحہ ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بلوچستان کی خضدار پولیس نے ہیلی کاپٹر کا ملبہ ملنے کی تصدیق کی۔ ڈی آئی جی خضدار کا گزشتہ روز آرمی ایوی ایشن کے لاپتہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کے متعلق کہنا تھا کہ ملبہ مل چکا ہے۔
ڈی آئی جی خضدار پرویز عمرانی نے کہا کہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ موسیٰ گوٹھ سے سسی پنوں مزار کے قریب ملا جو کراچی سے 45 کلومیٹر دور اور موسیٰ گوٹھ کا قریبی درے گئی پہاڑی سلسلہ کہلاتا ہے۔
گزشتہ روز پاک فوج کا ایوی ایشن ہیلی کاپٹر اوتھل سے کراچی جاتے ہوئے لاپتہ ہوا تھا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر میں کور کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور ڈی جی کوسٹ گارڈز سوار تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ڈی جی کوسٹ گارڈز میجر جنرل امجد، 12 کور کے انجینئر برگیڈئیر خالد، پائلٹ میجر سعید، معاون پائلٹ میجر طلحہ اور چیف نائیک مدثر بھی پاک آرمی کے ایوی ایشن ہیلی کاپٹر پر سوار تھے۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …