بدھ , 17 اگست 2022
تازہ ترین

محرم الحرام کے حوالے سے پی آئی اے عراق کیلئے آج سے 7 خصوصی پروازیں چلائے گا۔

اسلام آباد:پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (P I A )نے محرم الحرام کے حوالے سے کربلا جانے والے زائرین حسینی کی سہولت کیلئے 7خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے،تمام پروازیں آج سے چلائی جائیں گی جو کہ کراچی سے روانہ ہوں گی ۔
نجی ٹی وی سماء کے مطابق پی آئی اے عاشوراء محرم کے موقع پر کربلا جانے والے زائرین کیلئے کراچی سے نجف کیلئے روانہ خصوصی پروازیں چلائے گا، زائرین کی سہولت کیلئے دیگر شہروں سے رابطہ پروازیں بھی چلائی جائیں گی، خصوصی پروازیں اتوار تک جاری رہے گی۔
نجی ٹی وی نے ترجمان پی آئی اے کے حوالے سے بتایا کہ قومی ادارہ اپنی روایات کے مطابق زائرین کو حتی الامکان تمام سہولیات فراہم کرے گا، پی آئی اے عاشوراء کے ساتھ ساتھ اربعین حسینی کیلئے بھی پروازیں ترتیب دے رہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بارشوں اور سیلاب سے افغانستان میں 32 افراد جانبحق۔

کابل:افغانستان کے صوبے پروان میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب سے 32 افراد جانبحق اور …