پیر , 8 اگست 2022
تازہ ترین

شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ آج شام ساڑھے پانچ بجے آرمی قبرستان راولپنڈی میں بھی ادا کی جائے گی

اسلام آباد:ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے فوجی افسران لیفٹیننٹ جنرل شہید سرفراز علی، میجر جنرل شہید امجد حنیف اور بریگیڈیئر شہید محمد خالد کی نماز جنازہ آج شام ساڑھے پانچ بجے راولپنڈی کے ریس کورس گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی، جس کے بعد شہدا کی پورے فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کی جائے گی۔جس میں صدر پاکستان سمیت اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔ اس سلسلے میں راولپنڈی پولیس نے خصوصی سکیورٹی پلان جاری کردیا، جس کے تحت راولپنڈی اسلام آباد کی اہم شاہراہوں پر سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ علاوہ ازیں مری روڈ، ائرپورٹ روڈ، پشاور روڈ پر مسلح اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں جب کہ نماز جنازہ کے دوران سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں حادثے کا شکار ہونے والے پاک فوج کے لاپتا ہیلی کاپٹر کا ملبہ گزشتہ روز مل گیا تھا، جس میں سوار کور کمانڈر کوئٹہ سمیت تمام 6 افسران کی شہادت کی تصدیق کی گئی تھی۔ ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا تھا کہ حادثہ خراب موسم کے باعث پیش آیا۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیلی حملے بین الاقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں، دفتر خارجہ

اسلام آباد: پاکستان نے غزہ پر اسرائیل کے فضائی حملوں کی شدید مذمت کی ہے …